واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی فوج نے کہاہے کہ اس نے یمن کے قریب بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کے چار ناٹیکل ڈرون اور دو فضائی ڈرون تباہ کر دیئے۔امریکی سینٹرل کمانڈ(سینٹ کام) نے ایک بیان میں کہا کہ اس کی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوںمیں بحیرہ احمر میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی کے بغیر عملے کے چار جہاز(یو ایس وی) اور بحیرہ احمر کے اوپر دو بغیر عملے کے فضائی نظام کو تباہ کر دیا۔