باکو (اے ایف پی) آذربائیجان نے کہا ہے کہ وہ شام کو اپنی گیس بھیجے گا تاکہ ملک میں توانائی کی قلت کو دور کیا جا سکے، باکو حکومت نے ہفتے کے روز یہ اعلان ایسے موقع پر کیا ہے جب شام کے نئے رہنما احمد الشرع آذربائیجان کے دورے پر ہیں اور صدر الہام علیئیف نے ان کی میزبانی کی ہے۔ شام کے نئے حکام جنہوں نے دسمبر میں بشار الاسد کا تختہ الٹا تھا تقریباً 14 سال کی خانہ جنگی کے بعد ملک کے بنیادی ڈھانچے اور معیشت کو دوبارہ تعمیر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔