• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض میں خلاف ورزیوں پر سفری و سیاحتی خدمات کے 10 دفاتر کو بند کردیا گیا

ریاض (شاہدنعیم) ریاض ریجن میں وزارت کی تفتیشی ٹیموں نے ایسی دس کمپنیوں کی نشاندہی کی جن کی انتظامیہ عمرہ وزیارت پروگرام کے مقررہ ضوابط پرعمل پیرا نہیں تھیں۔ تفتیشی ٹیموں نےعمرہ زائرین کے حوالے سے ان کمپنیوں کے خلاف متعدد شکایات ریکارڈ کیں۔ بیشتر کمپنیاں بغیر لائسنس اور این او سی کے عمرہ سروسز فراہم کررہی تھیں۔ علاوہ ازیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں فراہم کی جانے والی رہائش غیرمناسب تھی۔ عمرہ زائرین کے لیے مقرر شدہ ٹرانسپورٹ بھی غیرمعیاری تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید