• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں: گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد، آگ سے چہرہ اور ہاتھ جھلس گئے


لودھراں میں گھر میں کام کرنے والی 12 سالہ لڑکی پر مبینہ تشدد کرتے ہوئے اسے جھلسایا بھی گیا، آگ سے لڑکی کا چہرہ اور ہاتھ جھلس گئے، ٹانگ پر بھی ٹانکے لگے ہیں۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ نے گھر کے مالک، اس کی بیوی، بہو اور بیٹی پر تشدد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی کو تین دن سے کمرے میں بند رکھا ہوا تھا، بیٹی 8 ماہ سے گھر میں کام کر رہی تھی۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر مارتے تھے، گیس کھلی چھوڑ کر چولہا جلانے پر مجبور کیا تو دھماکے سے آگ لگ گئی۔

 ڈی پی او کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، الزامات سچ ثابت ہوئے تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید