کراچی کو حب پمپنگ اسٹیشن سے معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع ہو گئی۔
واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق حب پمپنگ اسٹیشن پر 66 انچ قطر کی لائن کا مرمتی کام مکمل ہو گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ رات حب پمپنگ اسٹیشن پر بریک ڈاؤن کی وجہ سے مین لائن متاثر ہوئی تھی۔
لائن متاثر ہونے سے ضلع غربی اور ضلع کیماڑی کے کچھ علاقے متاثر ہوئے تھے۔