• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ، پی پی مذاکراتی کمیٹیوں کا آج کا اجلاس ختم، تمام مطالبات منظور

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ختم ہو گیا جس میں حکومت نے پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات مان لیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل بلاول بھٹو زرداری کو مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ترقیاتی فنڈز اور پنجاب میں انتظامی عہدوں پر بھی پیپلز پارٹی کو ترجیح دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کا یہ تیسرا دور وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہوا جس میں پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولا خصوصاً جنوبی پنجاب کے معاملات زیرِ غور آئے۔

قومی خبریں سے مزید