وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کُرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کا واقعہ امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ محسود کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں نے امن معاہدے کو نقصان پہچانے کے لیے گھناؤنی حرکت کی، فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے۔
واضح رہے کہ کرم کے علاقے بگن میں آج فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔