• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانیت کے دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: وزیراعظم شہباز شریف

 
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں اور انسانیت کے دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف سرگرم عمل ہے۔

وزیرِ اعظم نے ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ محسود سمیت زخمیوں کے لیے صحت یابی کی بھی دعا کی۔

واضح رہے کہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ محسود زخمی ہو گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق بگن میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 3 راہ گیر، ایک ایف سی اور ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

قومی خبریں سے مزید