• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم منیر کی دبئی کے بزنس مین سے شادی، صارفین کے دلچسپ تبصرے

کولاج بشریہ سوشل میڈیا
کولاج بشریہ سوشل میڈیا 

ناں ناں کرتے بھی خوبرو اداکارہ نیلم منیر شادی کا لڈو کھا کر دبئی، پیا کا گھر سدھار گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے دیے گئے ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے شادی سے متعلق بات کی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا تھا کہ اُن کا فی الحال یا مستقبل قریب میں شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

نیلم منیر کی اچانک سامنے آنے والی شادی کی خبر نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

جہاں نیلم منیر کی اچانک شادی نے سب کو حیران کر دیا ہے وہیں صارفین اداکارہ کے دبئی میں شادی کرنے پر ششدر رہ گئے ہیں۔

اس وقت ہر صارف نیلم منیر کے شوہر سے متعلق جاننے کے لیے بے تاب نظر آ رہا ہے جن سے متعلق معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

متعدد سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے شوہر کا تعلق دبئی سے ہے اور وہ ایک کاروباری شخص ہیں۔

نیلم منیر کی نکاح کی پوسٹ پر اداکارہ کے ایک شیخ سے نکاح کرنے پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

کسی صارف کا کہنا ہے کہ نیلم منیر نے ’حبیبی کم ٹو دبئی‘ کو بہت سنجیدہ طور پر لے لیا ہے جبکہ کسی کا لکھنا ہے کہ ’فائنلی حبیب وینٹ ٹو دبئی۔‘


کسی نے لکھا ہے کہ ’شیخ بہت شریف انسان لگ رہا ہے، اللّٰہ جوڑی سلامت رکھے۔‘

ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’نیلم منیر نے دورِ حاضر کی متعدد اداکاراؤں کی طرح نامناسب لباس پہننے کے بجائے خوبصورت اور مکمل لباس پہنا ہے۔‘

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

انسٹا گرام پر ایزل فاطمہ نامی صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ ’شادی کو ایک ماہ ہو چکا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر پوسٹ دیر سے کیا جا رہا ہے۔‘

ایک صارف نے نیلم منیر کے شیخ سے شادی کرنے پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ ’اداکارہ کس نمبر کی اہلیہ بنی ہیں؟‘ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ’نیلم منیر کے بار بار دبئی جانے کی یہ وجہ تھی، اداکارہ نے لمبا ہاتھ مارا ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید