• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ شہر کا دورہ

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بغیر پروٹوکول میئر مرتضیٰ وہاب کے ساتھ کراچی کا دورہ کیا۔ 

اس موقع پر مئیر کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ کو مون سون بارشوں کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی۔ 

ترجمان میئر کے مطابق مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب خود گاڑی چلا کر وزیراعلیٰ سندھ کو لے کر پہلے نرسری پہنچے۔ نرسری پر نالوں کی صفائی پر میئر نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ کیا۔ 

جبکہ وزیراعلیٰ کو بلوچ کالونی کے قریب نالوں کی صفائی کے کام کا معائنہ بھی کروایا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نالوں کے بند پوائنٹ فوری کھلوانے کی ہدایت کی۔ 

ترجمان میئر کراچی کے مطابق وزیراعلیٰ نے بارشوں سے قبل تمام نالوں کی صفائی اور بند پوائنٹ کھلوانے کی ہدایت کی۔ 

اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تمام تر فنڈز ریلیز کردیے گئے ہیں، کام میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید