سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آپریشن تو ہوگا، آپریشن پر ہم سب کو لبیک کہنا ہوگا۔
سینیٹ اجلاس سے خطاب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ نجکاری پر وزیر خزانہ کی حمایت کرتے ہیں، ڈنکے کی چوٹ پر بجٹ پاس ہوگا، نجکاری بھی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اضافی منسٹریاں ختم کی جائیں، بجٹ کی مکمل حمایت کریں گے، 18 فیصد سیلز ٹیکس پورے ملک پر لگاؤ۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ آپریشن تو ہوگا، آپریشن پر ہم سب کو لبیک کہنا ہوگا، یہ ملک میں استحکام لائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں اتنے غلط الفاظ استعمال کیے گئے، بے حیا لوگوں نے قومی اسمبلی میں اس بیہودہ بات پر ڈیسک بجائے، وزیر خزانہ کو دباؤ میں آنے کی ضرورت نہیں۔