• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روف حسن نے بھی محمد زبیر عمر کو ہری جھنڈی دکھا دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) روف حسن نے بھی سابق لیگی رہنما محمد زبیر عمر کو ہری جھنڈی دکھا دی۔

انہوں نے طعنہ مارا کہ شاید محمد زبیر عمر پی ٹی آئی میں جانا چاہتے ہیں، محمد زبیر جھوٹ بول کر پی ٹی آئی میں نہ جائیں۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے اسپیکر محمد احمد خان نے کہا کہ نواز شریف کی جنرل باجوہ سے ملاقات تو کیا، بات بھی نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد زبیر نے جھوٹ بولا، انھیں قانونی نتائج بھگتنا پڑسکتے ہیں۔

محمد احمد خان نے مزید کہا کہ نواز شریف کی کوئی بھی ملاقات اور مصروفیت چھپی نہیں رہ سکتیں، محمد زبیر بتائیں ملاقات کب ہوئی؟ کس جگہ ہوئی؟

انہوں نے کہا کہ اگر لندن میں ملاقات ہوئی؟ تو باجوہ وہاں کب گئے، امیگریشن ریکارڈ تو ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید