• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 15 سال بیت گئے

پاپ موسیقی کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن کو اپنے مداحوں سے بچھڑے پندرہ سال بیت گئے۔

دلوں کی دھڑکن تیز کرنے والے ان کے گیت، آج بھی لاکھوں مداحوں کی زبان پر ہیں۔

اپنے منفرد انداز کے باعث پاپ موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بننے والے مائیکل جیکسن نے صرف 5 برس کی عمر میں میوزک کی دنیا میں قدم رکھا۔

1964 میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ’’جیکسن فائیو‘‘ کے پہلے میوزک البم ’’آئی وانٹ یو بیک‘‘ نے دنیا بھر میں دھوم مچائی۔

مائیکل جیکسن کا پہلا سولو البم ’’آف دی وال‘‘ تھا اور پھر آیا ’’تھرلر‘‘ جسے دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم قرار دیا گیا۔

پاپ سنگر کی آواز کے ساتھ ساتھ مائیکل جیکسن کے انوکھے ڈانس اسٹائل نے بھی عالمگیر مقبولیت حاصل کی۔

ان کا ’’مون واک‘‘ نامی ڈانس اسٹائل ان کی شناخت بن گیا۔

متعدد بلاک بسٹر گیت دینے والے مائیک جیکسن 25 جون 2009 کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید