• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ دیپیکا پڈوکون سے زیادہ حاملہ لگ رہی ہے: کترینہ کیف کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

بالی ووڈ کی معروف، سرِ فہرست کی اداکارائیں، ڈمپل گرل دیپیکا پڈوکون اور باربی ڈول کترینہ کیف کے حمل سے ہونے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔

آج کل میڈیا ان دونوں اداکاراؤں کے آگے پیچھے گھوم رہا ہے۔

دیپیکا پڈوکون کی متعدد ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں اُنہیں واضح طور پر حمل کے ارتقاء سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب تاحال صارفین دیپیکا پڈوکون کے حمل پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔


صارفین کا کہنا ہے کہ دیپیکا پڈوکون اپنے حمل سے متعلق جھوٹ بول رہی ہیں اور انہوں نے بھی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی طرح سروگیسی کے ذریعے ماں بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسی طرح اداکارہ کترینہ کیف کے حمل سے بھی متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں جن کی تاحال اداکارہ نے خود یا اُن کے شوہر، وکی کوشل نے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

گزشتہ روز کترینہ کیف کو ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، اس دوران اداکارہ نے ڈھیلا ڈھالا سیاہ رنگ کا لباس اور اُس کے اوپر جینز کی اوور سائز جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔

اداکارہ کی ان ویڈیوز پر صارفین کی جانب سے اپنی رائے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔


انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ کترینہ کیف اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے زیادہ حاملہ نظر آ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ انٹرنیٹ صارفین متعدد بار دیپیکا پڈوکون کی وائرل ویڈیوز پر تبصروں میں کہہ چکے ہیں کہ اداکارہ دیپیکا اپنے حمل کو بناوٹی انداز میں دکھا رہی ہیں، وہ حقیقت میں حاملہ نہیں ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید