بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے فلمی کیریئر کے دوران اپنے ابتدائی دنوں کے دوران کی جانے والی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اس پر کوئی گلہ شکوہ نہیں۔
انکا کہنا تھا کہ اس دور کو انھوں نے اسلیے انجوائے کیا کیونکہ اس دوران ہم خیال لوگوں کے ساتھ رہتے تھے۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران نوازالدین صدیقی نے کہا کہ اپنی مسلسل کوششوں سے اب وہ ایک مقام حاصل کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ وہ ممبئی میں ایک بنگلے کے مالک ہیں۔ اس وقت وہ اپنی آئندہ آنیوالی فلم راؤٹو کا راز کی پروموشن میں مصروف ہیں۔
انٹرویو کے دوران انھوں نے اپنی زندگی کے متعدد ایسے پہلوؤں کا بھی تذکرہ کیا جو اس سے قبل پوشیدہ تھے۔
انھوں نے کہا لوگوں کو گزرے وقت پر افسوس نہیں کرنا چاہیے۔ انکے مطابق وہ اپنی آج کی اور گزشتہ گزری ہوئی زندگی سے خوش ہیں۔
اسکی وضاحت کرتے ہوئے انھوں نے کہا بڑے گھر اور گاڑیاں کوئی کارنامہ نہیں ہے، اصل کارنامہ یہ ہوتا ہے کہ آدمی وہ کام کرے جسے وہ زندگی میں کرنا چاہتا تھا۔