• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں کو شادی نہیں کرنی چاہیے، اسکی ضرورت کیا ہے؟ نوازالدین صدیقی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے شادی کی ضرورت پر سوال اٹھا دیا اور پوچھا کہ شادی کرنے کی ضرورت  کیا ہے۔ واضح رہے کہ 50 سالہ اداکار کی حال ہی میں اپنی ناراض اہلیہ سے صلح ہوئی ہے۔

اپنی شادی شدہ زندگی میں کئی مشکلات کا سامنا کرنے والے ورسٹائل اداکار نے شادی کے تصور کے بارے میں حال ہی میں اپنے خیالات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو شادی کے ہی خلاف ہیں۔

یاد رہے کہ نوازالدین صدیقی کی 2009 میں انجنا کشور پانڈے (عالیہ صدیقی) سے شادی ہوئی جن سے انکے دو بچے (ایک بیٹا اور ایک بیٹی) ہیں۔

تاہم گزشتہ چند سالوں میں انکی اپنی اہلیہ کے ساتھ کشیدگی اس حد تک بڑھی کہ عالیہ صدیقی نے 2020 میں ان سے علحیدگی کا اعلان کیا۔ 

اب جبکہ دونوں کے درمیان صلح ہوچکی ہے تو نوازالدین صدیقی نے شادی پر تنقید کی ہے۔ معروف یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ سے گفتگو کے دوران نوازالدین صدیقی سے پوچھا گیا کیا لوگوں کو شادی کرنی چاہیے، کچھ ہچکچاہٹ کے بعد انھوں نے جواب نفی میں دیتے ہئے کہا نہیں کرنی چاہیے۔

انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا انھیں گمان ہے کہ لوگوں نے میری بات کی غلط تشریح کی، لیکن میں اب بھی یہ محسوس کرتا ہوں کہ شادی غیر ضروری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید