• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

معروف گلوکارہ پلے بیک سنگر مہک علی کا نیا گانا ’چُوری‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا۔ 

شائقین موسیقی کی جانب سے گانے کو خوب پسند کیا جارہا، جس کے دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی۔

گلوریس پروڈکشن کے اس گانے کو سمیع خان نے ڈاریکٹ کیا ہے جس کو بلال واجد نے کمپوز کیا ہے۔

گلوکارہ اس سے قبل بھی بہت سے ویڈیو سانگز میں اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کر چکی ہیں، جن کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہوچکی ہے۔

مہک علی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ویڈیو سونگز کی طرح یہ بھی میرے پرستاروں کی امیدوں پر پورا اترے گی۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے گانوں میں ہماری ثقافت اور قدیم موسیقی کو جدید طرز میں پیش کر سکوں، اپنے میوزک اور اپنی آواز میں بہتری کے لیے باقاعدگی سے ریاض کرنے کا اہتمام کرتی ہوں۔ 

ان کا کہنا ہے کہ اللہ پاک کا کرم ہے کہ اس نے مجھے میوزک کی دنیا میں بہت عزت بخشی، میری کامیابیوں میں میرے پرستاروں کا بہت عمل دخل ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید