• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقیقت ہے ہمیں آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بجٹ بنانا پڑا، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حقیقت ہے ہمیں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ مل کر بجٹ بنانا پڑا۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ حالات کا یہی تقاضا ہے، آئی ایم ایف کا اگر آج جواب آگیا تو کل پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے آئی ایم ایف سے خوشخبری ملے گی لیکن فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر آج آئی ایم ایف کا جواب آگیا تو کل آپ کو بتادیں گے، پاکستان ورکس ڈپارٹمنٹ کے خاتمے کا اعلان ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈبلیو ڈی میں بندر بانٹ ہوتی ہے اس کے خاتمے کا اعلان کیا گیا، وہاں اتنی کرپشن ہوتی ہے، سب ممبرز کو پتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے دور میں جنوبی پنجاب کا بجٹ زیادہ اور ملازمتوں کا شیئر زیادہ تھا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں لیپ ٹاپ اسکیم میں کوٹہ زیادہ تھا ،وفاقی حکومت کے منصوبے پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں وزیراعلیٰ روزگار اسکیم کا کوٹا 10فیصد زیادہ رکھا گیا۔

قومی خبریں سے مزید