• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت آباد ہیوی مشینری سے کھدائی، دو منزلہ عمارت گرگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد 10 نمبر بھورے خان والی گلی میں کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کے لئے ہیوی مشینری سےکھدائی کے دوران دو منزلہ عمارت گرگئی ،تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد تھانے کی حدود لیاقت آباد 10 نمبر کمرشل ایریا بھورے والی گلی میں واقع 13 گز کے4 خالی پلاٹوں 7/142،142،146 اور 147پرکثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کے لئے منگل کی صبح ہیوی مشینری سے کھدائی کی جارہی تھی کہ اچانک ساتھ میں واقع 2منزل عمارت گر گئی ،گرنے والی عمارت پلاٹ نمبر 7/143 اور 148 پر قائم تھی جس میں نیچے 2کباڑ کی دوکانیں تھی جبکہ اوپری منزل پر گودام قائم تھا،پولیس نے گرنے والی بلڈنگ کے مالک فراز کی مدعیت میں بلڈر اور ٹھیکیدار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،پولیس کاکہنا ہےکہ کھدائی کے باعث گرنے والی عمارت مالک نے اس سلسلے میں سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی کو درخواست بھی جمع کرائی تھی تاہم اس کے باوجود کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کا کام نہیں روکا جاسکا،پولیس کاکہنا ہےکہ جس وقت بلڈنگ گری اس وقت مزدرو کھانا کھانے گئے تھےاور گرنے والی بلڈنگ کا مالک بھی فورا عمارت سے باہر آگیا جس کے باعث کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،عمارت گرنے کی آواز دور تک سنائی دی گئی جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،عمارت ملبہ کا ڈھیر بننے کے بعد لوگوں کی بڑی تعدد جائے وقوعہ پرپہنچ کر حادثہ کا جائزہ لینے گے،واقعہ کی اطلاع پرپولیس اور رینجرز کی بھاری نے موقع پرپہنچ علاقے کو گھیرے میں لے کر نقصان کا جائزہ لیا گیا۔