• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستانِ جوہر، فلیٹ یونین کے نمائندوں نے تشدد کر کے رہائشی کو قتل کر دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلستانِ جوہر میں مبینہ طور پر فلیٹ یونین کے نمائندوں نے تشدد کر کے فلیٹ کے رہائشی بنگالی شہری کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شارعِ فیصل تھانے کی حدود گلستانِ جوہر بلاک 18 میں واقع پیلس ٹاور میں جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے تشدد سے 45 سالہ منٹو بنگالی جاں بحق ہو گیا۔

وقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اپنے دوستوں کے ساتھ اپنے عزیز کے فلیٹ میں رہائش پزیر تھا، فلیٹ یونین کے افراد نے منٹو بنگالی کے فلیٹ میں گھس کر اسے ڈنڈوں سے تشد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 24/844 درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید