کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہاکس بے سمندر میں ڈوب کر نوجوان جاں بحق ہوگیا، تفصیلات کے مطابق ماڑی پور تھانے کی حدود ہاکس بے سینڈز پٹ ساحل پر منگل کو نہاتے ہوئے سمندر میں ڈوب کر 23سالہ اکرام اللہ ولد لطیف اللہ جاں بحق ہوگیا،واقعے کی اطلاع پرریسکیو اہلکاروں نے متوفی کی لاش کو سمندر سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں پر ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔