کراچی ( اسٹا ف رپورٹر ) گلشن اقبال میں چھ روز قبل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دوران علاج چل بسا۔ 13ستمبر کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 54 سالہ عبدالحلیم عمیری ولد محمد یوسف پیٹ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے ۔ جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان زاہد عسکری کے مطابق مقتول اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سابق رکن اور جماعت اسلامی پاکستان کے دیرینہ رکن تھے ۔مقتول نے سوگواران میں تین بچے چھوڑے ہیں ۔مقتول کی نماز جنازہ جمعرات کو ملیر ماڈل کالونی گول گروانڈ میں ادا کی جائے گی ۔امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے عبدالحلیم عمیری کے قاتلوں کی گرفتاری اور واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔