• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاقت آباد نمبر 6 میں پرانی عمارت گرنے کا معاملہ، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بلڈنگ انسپیکٹر رضوان خانزادہ کو معطل کردیا ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جانب سے واقع کے فوری رپورٹ طلب کی گئی تھی بلڈنگ انسپیکٹر مبینہ طور پر غیر قانونی تعمیرات میں ملوث پایا گیا تھا اگر ائندہ بھی میرا کوئی افسر غیر قانونی تعمیرات یا اس طرح کی کسی بھی عمل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی، ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ 6/49, لیاقت آباد نمبر 6 ، بوری خان نامی عمارت کی گرنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا حکومت اور قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے ، کوئی کتنا بھی با اثر کیوں نہ ہو کس کو غیر قانونی تعمیرات کے اجازت نہیں دی جائے گی ۔