آرٹس کونسل کراچی، جیو اور جنگ کے اشتراک سے ورلڈ کلچرل فیسٹیول جاری ہے جس میں دنیا بھر کی ثقافتیں ایک چھت تلے نظر آرہی ہیں، جہاں موسیقی، رقص اور فنون لطیفہ کا حسین امتزاج ہے۔
آرٹس کونسل میں جاری 35 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا تیسرا روز مسحور کن دھنوں اور سروں کے نام رہا، میگا میوزیکل کنسرٹ میں ملکی اور غیر ملکی فنکاروں نے میلے کا مزہ دوبالا کیا۔
نیپال، آذربائیجان اور روانڈا کے میوزیکل بینڈ نے روایتی اور جدید موسیقی سے مداحوں کا دل لبھایا۔
پاکستانی بینڈ خماریاں، گلوکار عمران مومنا، اختر چنال زہری اور دیگر مقامی گلوکاروں نے اپنے مدھر گیتوں سے ماحول میں ثقافت کے رنگ بھرے۔
ہر دن گزرے ہوئے دن سے زیادہ دلچسپ ہے، ثقافتی سفارتکاری، تھیٹر، ڈانس، میوزک اور فائن آرٹ کے ذریعے فنون اور ثقافتوں کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔
بی ہائنڈ دا اسٹیج کے عنوان سے ملکی اور غیر ملکی مصوروں کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح وزیر ثقافت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے کیا۔
ورلڈ کلچر فیسٹیول کے چوتھے روز دو تھیٹر پلے اور چھ ڈانس پرفارمنسز ہوں گی۔