• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم ٹی ٹی پی کی قیادت افغانستان میں ہے، آپریشن عزمِ استحکام وقت کی ضرورت ہے: دفاعی تجزیہ کار

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر ریٹائرڈ بابر علاؤالدین کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریکِ طالبان (ٹی ٹی پی) کی قیادت افغانستان میں ہے، آپریشن عزمِ استحکام وقت کی ضرورت ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کے سربراہ دہشت گرد نصر اللّٰہ عرف مولوی منصور کی گرفتاری کے حوالے سے دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر ریٹائرڈ بابر علاؤالدین نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنماؤں کو افغانستان میں مکمل آزادی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر پاک افغان سرحدی علاقوں میں مقیم ہیں، افغان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی رہنماؤں کو سپورٹ کر رہی ہے۔

دفاعی تجزیہ کار بابر علاؤالدین نے کہا ہے کہ پاکستان نے واضح کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف افغانستان میں بھی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن عزمِ استحکام کیا جا رہا ہے، پاکستان عالمی فورم پر کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے۔

دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر ریٹائرڈ بابر علاؤالدین نے یہ بھی کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بلوچ علیحدگی پسندوں میں روابط ہیں۔

قومی خبریں سے مزید