پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما عباس خان آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اُن ہی کی پارٹی میں غیر متعلقہ کردیا گیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے عباس آفریدی نے کہا کہ یہی میرے پارٹی چھوڑنے کی وجہ ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہریوں سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے کہ ہر سماعت پر کمپیوٹر سے پیپر نکال کر عدالت لے کر آجاتے ہیں، آپ کو یہ پتہ نہیں ہوتا کہ شہری لاپتا ہے یا روپوش ہے۔
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء کا آغاز ہو گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں پبلک سروس گاڑیوں سمیت تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں میں ٹریکر اور ڈیش کیم کی تنصیب لازمی قرار دے دی ۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ میرے کہنے پر گورنر کامران ٹیسوری نے بالآخر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چائلڈ کیئر اصلاحات کا آغاز کیا جا رہا ہے، ایس او ایس انٹرنیشنل کا شراکتی کردار اہم ہوگا۔
اتوار کو مختصر علالت کے بعد انتقال کرجانے والے معروف فلاحی شخصیت اور سابق صحافی شکیل دہلوی کو گزشتہ روز کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کے کیس کا 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
سکھر میں ماموں نے سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کر کے بھانجی اور اس کے مبینہ آشنا کو قتل کر دیا۔
موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کے باعث ملک میں بارش 40 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔
حیدرآباد میں کوٹری ریلوے کالونی برڈلائن میں آگ لگنے سے 20 سے زائد جھونپڑیاں جل گئیں۔
بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کو بہت پہلے سے ملک چھوڑنے یا 2 سال کے لیے خاموش ہونے کی پیش کش دی گئی تھی۔