• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی عدالت نے طلبہ کو قرض دینے کا صدارتی منصوبہ روک دیا

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی عدالت نے صدارتی الیکشن سے قبل طلبہ کے قرض کی ادائیگی سے متعلق صدر جو بائیڈن کے منصوبے کو جزوی طورپر روک دیا۔ جو بائیڈن نے گزشتہ برس منصوبہ جاری کیا تھا جس کے تحت قرض لینے والے طلبہ ماہانہ ادائیگی میں کمی کے حق دار تھے اور قرض معافی کیلئے بھی اندراج کراسکتے تھے۔ مقدمات میں مخالفین نے موقف اپنایاکہ صدر نے منصوبے کا آغاز کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا جس پر 2وفاقی ججوں نے ابتدائی طورپر جزوی احکامات جاری کردیے۔ سیو پروگرام کے 2حصے اس وقت تک معطل رہیں گے جب تک کہ ان پر قانونی چارہ جوئی کا عمل پوری طرح مکمل نہیں کرلیا جاتا۔ واضح رہے کہ 80لاکھ افراد نے اسکیم میں رجسٹریشن کرائی تھی اور 45لاکھ افراد کے لیے ماہانہ ادائیگی صفر کردی گئی تھی ۔ اس طرح 4لاکھ 14ہزار طلبہ کے 5.5ارب ڈالر معاف کیے جاچکے ہیں تاہم 10سال تک ادائیگی کرنے والے طلبہ کیلئے مزید ایسا نہیں ہوگا۔
یورپ سے سے مزید