• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالدیپ کے صدر پر جادو کا الزام، 2 وزرا سمیت 4 گرفتار

مالی(نیوز ڈیسک) مالدیپ میں صدر محمد معیزو پر کالا جادو کرنے کے الزام میں وزیر مملکت ماحولیات فاطمہ شمناز سلیم اور ان کے سابق شوہر آدم رمیز کو گرفتار کرلیا۔مقامی میڈیا کے مطابق شمناز سلیم کے سابق شوہر آدم رمیز بھی وزیر کے عہدے پر فائز تھے اور دونوں کوایک روزقبل عہدوں سے برطرف کیا گیا تھا اور اب ان کی گرفتاری ظاہر کر دی گئی۔ پولیس ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ ماحولیات کی وزیر مملکت شمناز سلیم کو 2 دیگر افراد کے ہمراہ اتوار کو گرفتار کر کے 7 دن کے لیے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا تھا۔قانونی ماہرین کی رائے میںمالدیپ کے آئین میں کالے جادو کی کوئی سزا متعین نہیں ہے البتہ شرعی قوانین کے تحت کالے جادو پر 6 ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے۔مالدیپ کی حکومت اور صدارتی دفتر نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا جب کہ پولیس نے دونوں وزرا کی گرفتاری میں کالے جادو کے عنصر کی تردید یا تصدیق کرنے سے گریز کیا۔
یورپ سے سے مزید