• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین کونسل کے نئے سربراہ کیلئے انتونیو کوسٹا کے نام کی منظوری

برسلز (حافظ اُنیب راشد) حالیہ انتخابات کے بعد یورپ کے بڑے اداروں کو چلانے کیلئے نئی قیادت کے نام سامنے آ گئےہیں ۔ اس بات کا فیصلہ یورپین رہنماؤں کے برسلز میں منعقد ہونے والے خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔ نئے فیصلے کے مطابق یورپین کونسل کے نئے سربراہ کیلئے انتونیو کوسٹا، یورپین کمیشن کی سربراہی کیلئے اس کی سابق صدر ارسلا واندرلین اور یورپین خارجہ و سیکورٹی امور کیلئے کاجا کلاس کے نام شامل ہیں انتونیو کوسٹا پرتگال کے سابق وزیراعظم رہ چکے ہیں جبکہ کاجا کلاس اسٹونیا کی وزیراعظم ہیں ویسے تو یورپین قیادت نے ان ناموں کی منظوری دے دی ہے لیکن ابھی حتمی منظوری کیلئے ان ناموں کو یورپین پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ جہاں 720کل ارکان میں سے منتخب ہونے کیلئے کم از کم 361ارکان کی حمایت درکار ہوگی۔
یورپ سے سے مزید