• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں ڈینگی کا تیزی سے پھیلاؤ، 97 لاکھ کیس رپورٹ

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکا میں صحت کے نگراں ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے ملک میں ڈینگی وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے خطرے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ سی ڈی سی کے مطابق رواں برس مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماری کے 97 لاکھ کیس رپورٹ ہوئے جو گزشتہ سال ریکارڈ کیے گئے 46 لاکھ کیسوں سے د گنا ہے۔ اس سے قبل عالمی ادارئہ صحت نے دنیا بھر میں 2000میں ڈینگی کے 5لاکھ پانچ ہزار 430کیس رپورٹ کیے تھے۔ 2019میں دستیاب اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد بڑھ کر 52لاکھ ہو گئی تھی۔
یورپ سے سے مزید