• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری حق نواز اور ان کی اہلیہ کی فریضہ حج کے بعد برطانیہ واپسی

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل )سابق مشیر حکومت آزاد جموں و کشمیر اینڈ سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی بریڈفورڈ چوہدری حق نواز اور ان کیاہلیہ حج بیتُ اللہ اور روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مقامات مقدسہ کی زیارت کر کے واپس برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی بریڈفورڈ کے صدر اینڈ چیف آرگنائزر بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی برطانیہ آصف نسیم راٹھور ،اور صدر مذہبی اُمور پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ علامہ قاری محمد عباس نے ان کو حج بیتُ اللہ کی عظیم سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور ان کو پھولوں کے ہار پہنا کر محبت اور خوشی کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی خوش نصیب لوگوں میں سے ہیں کہ اللہ کریم نے حج بیت اللہ کی عظیم سعادت سے نوازا اور اپنے محبوب پاک کے روضۂ اطہر کی حاضری اور برکات نصیب فرما ئی یہ خصوصی نعمت انتہائی خوش نصیب اور مقدر والے لوگوں کو ہی حاصل ہوتی ہیں چوہدری حق نواز نے پارٹی اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اپنی خصوصی دعاؤں سے نوازا اس موقع پر پاکستان کی ترقی ،کامیابی اور سلامتی کیلئے بھی دعائیں کیں۔
یورپ سے سے مزید