• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر اے ٹی ایم میں جاگھسی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا کے ایک شہر گرینزبورو میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر اے ٹی ایم میں گھس گئی۔ واقعہ شمالی کیرولائنا کے شہر گرینزبورو میں نارتھ ہولڈن روڈ پر پیش آیا۔ حادثے میں اے ٹی ایم کو شدید نقصان پہنچا ۔ گاڑی گیٹ سٹی بلیوارڈ سے شمال کی طرف جا رہی تھی ۔حادثے کے فوراً بعد کار میں آگ بھی بھڑک اٹھی، تاہم ایک راہگیر نے بروقت ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکال لیا تھا، جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کار بے قابو ہو کر سڑک سے کیوں اتر گئی تھی، تاہم حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہے۔
یورپ سے سے مزید