• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہمند، تحصیل امبار کے عوام کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

پشاور(جنگ نیوز) قبائلی ضلع مہمند تحصیل امبار میں عوام اپنے حقوق کیلئے ڈب چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تحصیل امبار 85 ہزار آبادی کیلئے نہ نادرا سنٹر ، نہ سڑک ،نہ سکول ہسپتال یہاں تک کہ ٹیلی نار ٹاوروں نے بھی گزشتہ کئی ماہ سے کام چھوڑ دیا ہے۔ تحصیلدار امبار کے بجائے یکہ غنڈ کے آفس میں بیٹھے ہیں۔ ویلج سیکریٹریز نظر پر نہیں آتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار احتجاجی مظاہرے سے نوجوانان امبار مرداد، شاکر ، رحمان اللہ اتمان خیل، ساز والدین، چیئرمین مولانا حکمت شاہ ، ملک نادر خان، مولانا انور الحق ودیگر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مہمند نے باقاعدہ نادرا، ٹی ایم اے ، تحصیلدار افس، سڑک کو پکا کرنے کے ساتھ ٹیلی نار ٹاوروں کو درست کرنے کا احکامات جاری کیا تھا ۔ ٹی ایم اے 300 روپے فی ٹرک ٹیکس وصول کرتے ہیں۔ نادرا موبائل وین لکڑو بھاؤتہ میں کھڑی ہے۔ بجلی تو سرے سے آتی نہیں جبکہ تحصیل میں سکولوں ہسپتالوں کے حالات بھی ناگفتہ بہ ہے۔ عوام مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر ہمارے مسائل کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو ہم احتجاج سے گریز نہیں کرینگے۔
پشاور سے مزید