پشاور (خصوصی نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل لاء اینڈ ہیومن رائٹس غلام علی نے سنٹرل جیل پشاور کا دورہ کرکے قیدیوں کے حقوق کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمقصودعلی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لاء اینڈ ہیومن رائٹس بھی ہمراہ تھے، سپرنٹنڈنٹ جیل وسیم خان نے ڈائریکٹر جنرل کو قیدیوں کو فراہم کی جانے والی موجودہ سہولیات کے بارے میں بتایا۔ ڈائریکٹر جنرل نے ہسپتال، کچن ، جیل میں نئے بنے فنی تعلیم وتربیت کے مراکزکے علاوہ خواتین کے بیرک اور بچوں کے سیکشن کا دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کو چیک کیا۔ڈائریکٹر جنرل نے سزائے موت والے قیدیوں کے بیرکوں کا خصوصی معائنہ کیا اورموجودہ سہولیات کو تسلی بخش پایا اور مزید بہترکرنے کی تلقین کی۔انہوں نے قیدیوں کے مسائل سنے اور انتظامیہ کو فوری حل کے احکامات جاری کئےجبکہ جیل کی مجموعی صورت حال کو تسلی بخش اور خوش آئندقرار دیا۔