• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام انتخابات کے انعقاد میں صرف ایک ہفتے کا وقت باقی

سٹیفورڈ(مریم فیصل) عام انتخابات کے انعقادمیں صرف ایک ہفتے کا وقت باقی ہے۔برطانیہ کی حالیہ حکمراں جماعت ایک بار پھر حکمراں جماعت کی گدی سنبھالنے کی خواہش کو پورا کرنے کے لئے ’’کلیئر پلان‘‘ اور ’’بولڈ ایکشن‘‘ کا نعرہ لگا رہی ہے۔ ٹوری پارٹی کا دعویٰ ہے کہ جو واضح منصوبہ برطانیہ کے بہتر مستقبل کے لئے ہمارے پاس ہے وہ ملک کی دوسری کسی پارٹی خاص کر لیبر کے پاس تو بالکل بھی نہیں ہے۔ نیشنل انشورنس کو تین فیصد تک کٹ کرنا ان کا عزم ہے تاکہ ٹیکس کے بوجھ کو برطانوی عوام پر سے کچھ کم کر سکیں۔ کنزرویٹو پارٹی تو چائلڈ کیئر کو بھی ڈبل کرنے کا ارادہ کر رہی ہے تاکہ کام کرنے والے والدین کو گھر اور کام کے بیچ کسی ایک کو منتخب کرنے کے حوالے سے کنفیوز نہ ہونا پڑے۔ اس کیساتھ روانڈا فلائٹس جو عام انتخابات کی وجہ سے فی الحال روک دی گئی ہیں ان کو بحال کرنے پر بھی ٹوری پارٹی کا زور ہے تاکہ جو روانڈا بل منظور کیا گیا ہے اس کی مدد سے کشتیوں پر سوار ہو کر آنے والے تارکین کا داخلہ برطانیہ میں بند کیا جاسکے۔ ہیلتھ کیلئے این ایچ ایس کی مزید فنڈنگز بڑھانا اور اگلے تین سال میں میٹرنٹی سروسز کو بہتر بنانے کیلئے پینتیس ملین پونڈز ٹوری پارٹی انویسٹ کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کر رہی ہے۔ لوکل سروسز کے حوالے سے ٹوری پارٹی کے سٹیفورڈ کیلئے نمائندے مقامی سطح پر رہایشیوں کی آواز سننے کیلئے ڈورٹو ڈور مہم کا سرگرم حصہ بنے ہوئے ہیں۔
یورپ سے سے مزید