• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر جو بائیڈن سے صدارت کی دوڑ چھوڑنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

فائل فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فائل فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا

امریکی صدارتی مباحثے میں موجودہ صدر جو بائیڈن کی کارکردگی کے بعد عطیہ دہندگان اور کانگریس مین نے جو بائیڈن سے دوبارہ انتخاب کی دوڑ ترک کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

عطیہ دہندگان اور کانگریس مین نے جو بائیڈن سے نامزدگی مضبوط امیدوار کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن کے پاس دستبرداری کے لیے ایک ہفتے کا وقت رہ گیا ہے۔

اس مرحلے پر پارٹی قوانین کے مطابق بائیڈن کو ہٹانا ناممکن ہے جس کے لیے سابق صدر بارک اوباما، ہلیری اور جل بائیڈن سے انہیں دست بردار کرانے پر زور دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن نے پہلے صدارتی مباحثے میں خراب کارکردگی کے باوجود صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہر ہونے کا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید