• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں بھی اوورسیز پاکستانیوں کو نظر انداز کر دیا گیا، لیگی رہنما

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) اوورسیز پاکستانیوں کو ان کا حق دیا جائے جبکہ پارلیمنٹ میں مسلم لیگ نون اپنے منشور کے مطابق قومی اسمبلی کی سیٹیں بھی مختص کی کرے۔ ان خیالات کا اظہار مختلف ممالک میں مسلم لیگ نون اوورسیز گروپ کے عہدے داران نے کیا۔ یہاں منعقدہ عشائیہ تقریب سے لیگی رہنماؤں نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون اپنے منشور اور وعدوں کو ابھی تک پورا نہیں کر سکی اور نہ ہی اوورسیز پاکستانیوں کے کسی نمائندہ کو اوورسیز مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ اوورسیز پاکستانی ہی ملک کو ائی ایم ایف سے نجات د لاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں بھی اوورسیز پاکستانیوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے ان کیلئے کوئی خصوصی پیکیج متعارف نہیں کرایا گیا۔ اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر کو منتخب ہونے پر ہم دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے وہ وقت دور نہیں جب موجودہ حکومت پاکستان کو سیاسی اور معاشی بحران سے نکال لے گی۔ میاں نصیر احمد چوہدری نورالحسن تنویر جنرل سیکرٹری سابق ایم پی صدر جرمن سینئر نائب صدر عمان مقصود بٹ صدر مسلم لیگ ن ساؤتھ افریقہ رانا زاہد اقبال ملک یونس چیئرمین جاپان فیصل نصیر سینئر نائب صدر جاپان شیخ تنویر انصر چیئرمین مسلم لیگ چلی ساؤتھ امریکہ شمشاد احمد تنولی صدر مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ کویت میر ابرار احمد صدر مسلم لیگ ن ترکیہ میاں حنیف صاحب صدر مسلم لیگ ن فرانس تلد محمود چوہان ایم این اے شمائلہ رانا نائب صدر مسلم لیگ ن لندن راشد حسین گجر صدر جزان ریجن سعودی عرب میاں محمد اکرم کے علاوہ درجنوں عہدے داران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
یورپ سے سے مزید