• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادائیگی حج کے بعد چوہدری قربان اور اہلیہ برطانیہ پہنچ گئے

لوٹن (شہزاد علی) کوآرڈینیٹر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان اور ان کی اہلیہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے۔ لوٹن میں ان کی رہائش گاہ پر پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی نے ان سے ملاقات کر کے فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔ حاجی چوہدری محمد قربان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے اس بار حج اپنے مرحوم صاحبزادے مہربان چوہدری کے ایصال ثواب کیلئے ادا کیا ہے۔ مہربان چوہدری دینی اور فلاح و بہبود کے کاموں خاص طور پر فلسطینی مظلوم لوگوں کی مدد کیلئے مختلف چیرٹی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتے تھے، نوجوان بیٹے کی رحلت حاجی چوہدری محمد قربان اور خاندان کے علاوہ کمیونٹی کیلئے گہرے صدمے اور رنج کا باعث بنی تھی۔ حاجی چوہدری محمد قربان نے بتایا کہ انہوں نے حج کے موقع پر فلسطین اور کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کیں، انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے احباب کو تبرکات بھی پیش کئے۔
یورپ سے سے مزید