• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کا روشن مستقبل تعلیم کی بہتری سے وابستہ ہے، گورنر پنجاب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ایچی سن کالج لاہور اور صادق پبلک سکول جیسے ادارے ملک کا اثاثہ ہیں ،انہیں مزید بہتری کی طرف لے کر جانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ایچی سن کالج لاہور اور صادق پبلک سکول بہاولپور کے بورڈ آف گورنرز کے الگ الگ اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاسوں میں متفقہ طورپر دونوں اداروں کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی گئی۔صادق پبلک سکول بہاولپور کے بورڈآ ف گورنرز کے اجلاس میں اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے الیکشن قوانین بنانے کے لیے کمیٹی بھی بنائی گئی۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ ملک کا روشن مستقبل تعلیم کی بہتری اور ترویج سے وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جامعات میں گڈ گورننس کے معاملات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اجلاسوں میں سیکرٹری ایچی سن کالج خالد محمد نون ،پرنسپل صادق پبلک سکول بہاولپور ڈیوڈ ڈولڈل ( (David Dowdle،سید بابر علی ، عارف سعید، عظمت علی رانجھا، مصطفی رمدے ، سردار محمد علی ایاز صادق،راحیل احمد صدیقی، کیپٹن (ر)فضیل اصغر،نوشین حنیف اور ذکا اشرف سمیت بورڈ آف گورنر کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید