• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی کے الزام میں 7 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے

ملتان( سٹاف رپورٹر ) منشیات فروشی کے الزام میں پولیس نے 7افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پولیس نے دوافراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، شاہ رکن عالم پولیس نے واپڈا ٹیم کو دھکے دینے اور سرکاری فائلیں چھیننے کے الزام میں تین افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پکچر موشن کے الزام میں پولیس نے 12 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے،  خاتون کے گھر گھس کر شہری کو تشدد کا نشانہ بناکر مضروب کرنے کے الزام میں پولیس نے چار نامزد اور آٹھ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، واپڈا آفس میں داخل ہوکر اے ایل ایم کو زدوکوب کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے ایک نامزد اور چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید