قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ شہباز شریف ملک کے مفاد کے لیے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جب حکومت میں تھی تو اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام نہیں کیا۔
آفتاب شیر پاؤ نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ آخری حل مذاکرات ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت اور اپوزیشن کے خد و خال سے متفق نہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
قومی وطن پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ حکومت اچھے کام کرے تو سراہیں گے، جہاں پر وہ غلطی کریں گے تنقید کا نشانہ بنائیں گے۔
آفتاب شیر پاؤ کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی استحکام کے لیے سب کو بات چیت کرنی چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چینی وزیر نے بھی کہا ہے کہ اندرونی عدم استحکام پر قابو پایا جائے۔