پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آج مالی سال کا پہلا دن ہے اور حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ آج جو پیٹرول اور ڈالر کی قیمت ہے، ہمارے دور میں 100 گنا کم قیمتیں تھیں۔
فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقہ ٹیکسز کے بوجھ تلے دب گیا ہے، انہوں نے اپنی جیبیں بھرنی ہیں، یہ ہر بار امیر ترین ہوتے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیے، مخصوص نشستوں میں بھی ان کا حق بنتا ہے جن کو ووٹ دیا گیا، اُمید ہے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی یا سنی اتحاد کونسل کو ملیں گی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت پر عوام کا اعتماد نہیں ہے، حکومت چھوڑ دینی چاہیے۔