• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا آذربائیجان کے سفارتخانے کا دورہ، طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو آذربائیجان کے سفارتخانے گئے اور  آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے طیارہ حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ 

وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔ انھوں نے کہا کہ زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

وزیراعظم نے کہا دکھ کی گھڑی میں آذربائیجان کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار پر مبنی مضبوط تعلقات ہیں۔

آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے سفارت خانہ آمد پر وزیر اعظم سے اظہار تشکر کیا اور کہا وزیراعظم پاکستان کا سفارتخانے آ کر اظہار افسوس کرنا قابل قدر ہے۔ 

وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

قومی خبریں سے مزید