جوڈیشل مجسٹریٹ پشاور نے انتخابات سے قبل ریلی نکالنے کے کیس میں نامزد 140 پی ٹی آئی کارکنوں کو بری کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان نادر نے کیس کی سماعت کی۔
سلمان نادر نے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ریلی نکال کر رنگ روڈ بلاک کیا، ملزمان موقع سے گرفتار نہیں ہوئے، نہ ان کے خلاف شواہد ملے۔
عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ مقامی افراد نے بھی روڈ بندش کے خلاف کوئی شکایت پولیس کو نہیں کی، ریکارڈ کے مطابق احتجاج کے دوران کوئی جلاؤ گھیراؤ بھی نہیں ہوا۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزمان پر امن مظاہرہ کر رہے تھے۔