• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا: سمندر سے ملی بوتلوں کا نامعلوم محلول پینے سے 4 ماہی گیر ہلاک

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

سری لنکا میں سمندر سے ملنے والی بوتلوں کا نامعلوم محلول پینے سے 4 ماہی گیر ہلاک ہوگئے۔ 

کولمبو سے مقامی میڈیا کے مطابق 2 ماہی گیروں کی حالت تشویشناک ہے، مقامی میڈیا کے مطابق ماہی گیروں نے شراب سمجھ کر نامعلوم محلول کو پی لیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ماہی گیروں کو کئی بوتلیں سمندر میں تیرتی ہوئی ملی تھیں۔

دوسری جانب سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ سمندر سے ملنے والی بوتلوں میں موجود محلول کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید