• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے متعلق ہیومن رائٹس رپورٹس پر غور کی ضرورت ہے، رؤف حسن

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ پاکستان سے متعلق ہیومن رائٹس کی رپورٹس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رؤف حسن نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمشیہ اس طرح کی رپورٹس کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس کی جو پاکستان پر رپورٹس ہیں، ان پر غور کرنے کی ضرورت ہے، ان رپورٹس کا مطلب اندورنی معاملات میں مداخلت نہیں بلکہ سچائی کو سامنے لانا ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام آزادی اظہار رائے چاہتے ہیں، وہ صاف و شفاف الیکشن کے خواہاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ کو چھپانے کےلیے جھوٹ پر جھوٹ بولا جا رہا ہے، یو ایس کانگریس نے کہا کہ پاکستان رول آف لاء کو یقینی بنائے۔

قومی خبریں سے مزید