• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان کے نئے روپ پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

فوٹو بشکریہ سلمان خان / انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ سلمان خان / انسٹاگرام

بالی ووڈ اداکار سلمان خان جلد سکندر کے روپ میں نظر آئیں گے جو آئندہ برس ریلیز ہونے والی ایک بڑی فلم تصور کی جارہی ہے۔ 

جب سے فلم سے متعلق اعلان ہوا ہے اس کے بعد سلمان خان کے مداح فلم کے بارے میں جاننے کےلیے بےچین ہیں، تاہم اس سے متعلق حالیہ پیش رفت یہ ہے کہ فلم کی عکسبندی کا آغاز گزشتہ ماہ سے ہوچکا ہے۔ 

دوسری جانب بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے 3 جولائی کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی تازہ تصویر شیئر کرکے مداحوں میں مزید کھلبلی مچادی۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان نئے لُک میں ایک پُرفضا مقام پر موجود ہیں۔ 

تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے سلمان خان نے عنوان تحریر کیا ’گرین زون‘، جس کے بعد مداح بھی تصویر سے متعلق اندازے لگانے سے پیچھے نہ رہے۔ 

ایک صارف نے تحریر کیا کہ ’سکندر آگیا ہے‘، جبکہ ایک نے تبصرہ کیا کہ ’پیارا سے پیارا بھائی جان‘۔ اسی طرح ایک صارف نے لکھا ’کنگ سلمان خان‘۔ 

واضح رہے کہ 2014 کی بلاک بسٹر فلم کک کے بعد سے فلم سکندر ساجد نادیادوالا اور سلمان خان کا پہلا اشتراک ہوگا۔ 

فلم سے متعلق اطلاعات ہیں کہ یہ آئندہ برس عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

خیال رہے کہ سلمان خان نے رواں برس 11 اپریل کو سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں مداحوں کو اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس عید پر ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ اور ’میدان‘ دیکھو اور اگلی عید پر ’سکندر‘ سے آکر ملو۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید