بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گڑھ گجرات میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمان کرکٹ فین کی جان لے لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمان کرکٹ فین کو میچ کے دوران مسلمان کھلاڑیوں کی تعریف پر جان سے مارا۔ سلمان وہرہ پر ہندو انتہاپسندوں نے مکوں، لاتوں، ڈنڈوں اور چاقو سے حملے کیے۔
22 جون کو ہوئے میچ کے دوران مقامی اسٹیڈیم میں بیٹھے 5 ہزار میں سے صرف 500 مسلمان تماشائی تھے۔
ہندو انتہاپسند ’جے شری رام‘ کے نعرے لگا رہے تھے، ہندو انتہاپسندوں کے پرتشدد حملے کے دوران خوف کی وجہ سے کسی مسلمان نے سلمان وہرہ کو بچانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔