• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی جماعت لسٹ جمع کرائے بغیر مخصوص نشستوں کا دعویٰ نہیں کرسکتی، بیرسٹر عقیل ملک

مسلم لیگ (ن) حکومت کے ترجمان قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ کوئی جماعت لسٹ جمع کرائے بغیر مخصوص نشستوں کا دعویٰ نہیں کرسکتی، مخصوص نشستوں کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے الیکشن سے پہلے مخصوص نشستوں کی فہرست جمع نہیں کرائی۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ عدالت کرے گی، کوئی جماعت لسٹ جمع کرائے بغیر مخصوص نشستوں کا دعویٰ نہیں کرسکتی۔

ترجمان قانونی امور نے مزید کہا کہ سنی اتحاد کونسل کا منشور ہے مخصوص نشستوں پر غیرمسلم نہیں رکھیں گے، یہ اب کس منہ سے مخصوص نشستیں مانگ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے خود آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو انہوں نے پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔

بیرسٹر عقیل ملک نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی سے ہیں اور پھر سنی اتحاد کونسل میں چلے گئے۔

قومی خبریں سے مزید