• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے سرکاری افسران کو لگژری گاڑیوں کے بعد لگژری گھر دینے کی تیاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کے سرکاری افسران کو لگژری گاڑیوں کے بعد لگژری گھر دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق گریڈ 20، 21 اور 22 کے افسران کیلئے لگژری گھروں کی تعمیر شروع کردی گئی ہے جس کے لیے ابتدائی طور پر 29 گھروں کی تیاری کا منصوبہ ہے اور اس کے لیے 2 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

بجٹ دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ سینئر بیوروکریٹس کیلئے ڈی ایچ اے فیز 9 میں 29 گھر تعمیر کیے جائیں گے، پنجاب کے سرکاری افسران کے لیے یہ لگژری گھر ڈبل اسٹوری ہوں گے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق ان لگژری گھروں میں واٹر ٹینک، ٹیوب ویل روم، پراپرٹی آفس اور باؤنڈری وال شامل ہوگی۔

نئے لگژری سرکاری گھروں کی تعمیر کیلئے 1 سال 9 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید